7 جولائی کو ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا،  سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے: سراج الحق

08:02 PM, 4 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے آئی ایم ایف سے  معاہدے کی شرائط بتانے کا مطالبہ کیا ہے۔  پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا حکومت بتائے کن شرائط پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ عالمی مالیاتی ادارے کسی کے دوست نہیں بنتے، وسائل کی کمی نہیں، ہمارا مسئلہ کرپشن ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا وزیراعظم اور حکومت کے پاس قومی مسائل کا کوئی حل نہیں، وزیراعظم اور حکومت کے پاس قومی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس معاشی استحکام کےلیے وعدوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا حکمران خاندانوں کے لندن اور دبئی میں بیٹھ کر کیے گئے فیصلے پانی میں مدھانی ہیں، جنہیں تسلیم نہیں کریں گے۔ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔  ہم حکومت کی مدت میں ایک دن کا اضافہ بھی تسلیم نہیں کریں گے، 12 اگست کے بعد حکومت قائم رہی تو غیرآئینی ہو گی۔ 

عوام نے میئر کراچی کےلیے جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دیے، پیپلز پارٹی کا کراچی میں میئر گلے کا پھندہ بن جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ سویڈن میں 2 ارب مسلمانوں کے دل جلائے گئے، عالم اسلام سے اپیل ہے کہ سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

مزیدخبریں