گلگت بلتستان کی بدلتی سیاسی صورتحال، وزیر اعظم نے تین رکنی کمیٹی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

07:52 PM, 4 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں بدلتی سیاسی صورتحال پر  وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔کمیٹی میں وفاقی وزرا احسن اقبال، قمر زمان کائرہ سمیت مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان شامل ہیں، وزیر اعظم نے کمیٹی کو فوری کام شروع کرنے اور سیاسی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

کمیٹی وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی عدالت سے نااہلی کے بعد کی صورتحال پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔  وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اور سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کو طلب کیا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد روانہ نہیں ہو سکے۔
 

وزیر اعظم نے ویڈیو لنک پر حافظ حفیظ الرحمان اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی، وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی نااہلی کے فیصلے کو میرٹ پر قرار دیا ہے۔ 

مزیدخبریں