وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نا اہل قرار

03:26 PM, 4 Jul, 2023

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید  جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار ۔

پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ کی ڈگری کو عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے اور عدالت سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کی استدعا کی تھی۔

خیال رہے دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی غلام محمد نے آج وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔

تحریک عدم اعتماد گورننس آرڈر 2018ء کے رول 21 کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔

مزیدخبریں