ریاستی دہشت گردی کی گنجائش نہیں، خطے میں امن کے خواہاں ہیں: وزیر اعظم 

ریاستی دہشت گردی کی گنجائش نہیں، خطے میں امن کے خواہاں ہیں: وزیر اعظم 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی دہشت گردی کی کہیں بھی کوئی گنجائش  نہیں ہے۔بےگناہ  لوگوں کے قتل عام کا کوئی جوازنہیں ہوسکتا۔ریاستی دہشتگردی  میں لوگوں کاقتل  عام قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس  سےویڈیولنک خطاب میں  کہا کہ دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کی جانی چاہیے۔پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بےپناہ قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک معاشی خوشحالی ،امن  اوراستحکام میں گیم چینجز ثابت ہوگا۔پاکستان خطےمیں امن،ترقی وخوشحالی کاخواہاں ہے۔ ایس سی او ممالک خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ 

مصنف کے بارے میں