بجلی کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسہ فی یونٹ کا اضافہ

01:37 PM, 4 Jul, 2023

اسلام آباد:  نیپرا نے شدید گرمی میں عوام پر بجلی بم گرادیا۔ فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ 

 نیپرا  کی جانب سے یہ فیصلہ ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر  2023 کے بلوں پر ہو گا ۔لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر  فیصلے کا  اطلاق نہیں ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔ اس سے قبل جون تک صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47  پیسے چارج کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ایک روپے فی یونٹ اضافے سے بھی صارفین پر 100ارب سے زائد روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے تحت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مرحلہ  وار اضافہ  کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ  کی طرف سے کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں