نواز شریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے، اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی

01:33 PM, 4 Jul, 2023

ریاض : سابق وزیر اعظم نوازشریف دبئی میں 10 دن قیام کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن  کے قائدکی سعودی شاہی خاندان سےملاقاتیں شیڈول ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔نوازشریف کےساتھ مریم نوازبھی سعودی عرب پہنچی ہیں۔

نواز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ ادا کریں گے۔ سعودی عرب دورے کے 10 دن بعد لندن جائیں گے۔نوازشریف آج گورنر مکہ سے ملاقات کریں گے ۔ایک روز قبل نواز شریف کی محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی ۔

مزیدخبریں