لاہور: لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پاکستان کی واحد خواتین یونیورسٹی بن گئی ہے جس کی ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2023 میں درجہ بندی کی گئی، دنیا بھر میں 401-500 نمبر پر درجہ بندی کی گئی ہے۔
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023، ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2023 اور اب ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2023 میں بھی رینک حاصل کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزانے اس شاندارکامیابی پر فیکلٹی ، سٹاف اور طالبات کو مبارکباد دی۔
اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ نے کہا پاکستان کی خواتین یونیورسٹیوں میں پہلی بار درجہ بندی حاصل کرنا لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تعلیم اور تحقیق کے غیر معمولی معیار کا ثبوت ہے۔ یہ درجہ بندی تمام فیکلٹی ممبران کی لگن اور محنت کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی دنیا بھر میں امپیکٹ رینکنگ میں 301–400 نمبر پر درجہ بندی ہے۔