توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹرائل کورٹ کو 7 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم 

توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹرائل کورٹ کو 7 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم 

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کالعدم قرار دے دیا ۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا  ۔ ٹرائل کورٹ کو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم  دے دیا۔ 

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ سات دن میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرے۔ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست مسترد کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں