اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے آرڈر جاری کردیا ۔
نئے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ججز کی ماہانہ تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے مقرر کی گئی ہے۔