چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس نا قابل سماعت قرار

09:39 AM, 4 Jul, 2023

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس نا قابل سماعت قرار دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے  چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے  توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔   ا س سے قبل  سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان پر  فرد جرم عائد کی تھی۔

خیال رہے گزشتہ روز  سابق وزیر اعظم  کی طرف سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست دائر  کی گئی ہے۔ 

عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ  آپ سے مجھے انصاف کی توقع نہیں آپ نے متعدد مواقع پر میرے خلاف کسی ذاتی و دیگر وجوہات کی وجہ سے خلاف قانون فیصلے دیے۔ آئندہ آپ سے گزارش ہے کہ میرا کوئی کیس آپ نہ سنیں۔ سابق وزیر اعظم نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ توشہ خانہ سے متعلق تمام کیسز کسی اور بنچ کو منتقل کئے جائیں۔

مزیدخبریں