'نواز شریف  کی نا اہلی ختم ، دوبارہ  وزیراعظم بن سکتے ہیں'

09:12 AM, 4 Jul, 2023

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت نواز شریف کی تا حیات  نا اہلی ختم ہو چکی ہے اور اب وہ  الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  ڈار کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر وہی کیس تھا جس میں مریم نواز بری ہو چکیں، اب نواز شریف بھی بری ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا  پارٹی جب کہے گی نواز شریف انگلینڈ سے پاکستان آئیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی اور رواں ماہ ہی پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔

مزیدخبریں