امریکی محکمہ خارجہ کا پی ٹی آئی اور نائب امریکی وزیرخارجہ سے رابطے پر تبصرے سے انکار

10:55 PM, 4 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ  نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری  اوورسیز  سے  نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو کے ساتھ مبینہ رابطےبارے  بات  کرنے سے معذرت کرلی ۔ امریکی ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نجی سفارتی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کرتے ۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوورسیز ڈاکٹر عبداللہ ریار کے نائب امریکی وزیرخارجہ ڈونلڈلو کے ساتھ رابطے پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہےاور ان کے رابطوں کے ثبوت اور معافی کے شواہد سامنے آچکے ہیں  ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والا امریکا کے ا ب پاؤں پکڑ رہا ہے ۔ 

 خیال رہے کہ ڈونلڈ لُو وہی نائب امریکی وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں