عمران خان نے 4 سال  میں صرف  ایک منصوبہ "گوگی پنکی اکنامک کوریڈور " بنایا: مریم نواز 

عمران خان نے 4 سال  میں صرف  ایک منصوبہ
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگوں کو یہ غدار کہتا رہا ہے اور اب اس کی بیوی کی آڈیو آگئی ہے۔ پچھلے چار سال میں صرف عمران خان نے اپنے دوستوں کو نوازا ہے۔ 

لاہور جلسے میں خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ 75 سال میں عمران خان سے کرپٹ کوئی وزیر اعظم نہیں آیا۔ عمران خان تم سن لو 2018 میں تم نے انتخابات چرایا لیکن اب پاکستان بھر سے اس کی سیاست سے صفایا ہوگا۔ لوگوں کو چور ڈاکو کہنے والا خود پاکستان کا سب سے بڑا فراڈیا نکلا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں سی پیک بنایا اور عمران خان نے جو منصوبہ بنایا اس کا نام ہے جی پیک ۔ گوگی پنکی اکنامک کوریڈور بنایا۔ پنجاب اور لاہور کا پیسہ اس کوریڈور سے منی گالا جاتا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں