ملکی تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

08:40 PM, 4 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملکی تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ایک سال کے دوران تجارتی خسارہ 48 ارب 25 کروڑ ڈالر رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق  مالی سال 2021-22 کے دوران 80 ارب ڈالر کی درآمدات   جبکہ  31 ارب 76 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی ہیں ۔ 

مالی سال 2021-22 کے دوران 48 ارب 25 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ رہا،گزشتہ مالی سال درآمدات میں 41 فیصد اور برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جون میں 2 ارب 88 کروڑ ڈالر کی برآمدات اور 7 ارب 72 کروڑ ڈالر کی درآمدات رہی،گزشتہ ماہ جون کے دوران 4 ارب 83 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ ہوا ۔ 

مزیدخبریں