سردیوں کے لئے گیس نہیں ، وفاقی وزیرپٹرولیم کا انکشاف

07:17 PM, 4 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام  آباد : وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نےکہا ہے کہ ملک میں موسم سرما کے لئے گیس نہیں ہے  ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم گیس تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں تاہم ابھی خاطرخواہ کامیابی نہیں ہوئی ۔ 

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ   ایل این جی ٹرمینلز موجود ہیں لیکن گیس خریدی ہی نہیں گئی کیوں کہ دو سال پہلے چار ڈالر پر گیس مل رہی تھی جو اب چالیس ڈالرز پر پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  پچھلے سالوں میں ایک سو ستر ارب روپے کی ایل این جی خرید کر گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف ملکوں سے گیس کے حصول کے لئے معاہدے کرنے کی کوشش کررہے ہیں امید کی جاتی ہے کہ جلد کامیابی ہوگی تاہم ابھی کوئی واضح کامیابی نہیں ملی ۔ 

مزیدخبریں