قوم کیلئے خوشخبری ، حکومت کا بڑے پیمانے پر ایل این جی خریدنے کا اعلان 

06:38 PM, 4 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کا  بڑے پیمانے پر ایل این جی خریدنے کا اعلان  کردیا ہے۔ جولائی سے ستمبر تک ایل این جی کے 10 کارگو خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق 10 کارگو کی قیمت ایک ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ پاکستان ایل این جی کے تمام کارگو اسپاٹ پرائس پر خریدے گا۔

ٹینڈر کے مطابق ایل این جی کا پہلا کارگو 25 جولائی جبکہ آخری کارگو 20 ستمبر کو پہنچے گا۔ ایل این جی کے 4 کارگو کے لئے ٹینڈر میں پاکستان کو ناکامی ہوئی تھی ۔ سابق ٹینڈر میں ملنے والی واحد پیشکش 39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زائد تھی۔ 

مزیدخبریں