بھارتی شہر حیدرآباد کا نیا نام کیا ہوگا

بھارتی شہر حیدرآباد کا نیا نام کیا ہوگا

نئی دہلی : مودی حکومت نے صدیوں پرانے شہر حیدرآباد کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بھار ت میں پرانے مسلم ناموں والے شہروں کے نام بدلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ایک تقریر میں حیدرآباد کو ’’بھاگیہ نگر‘‘ کا نام دے دیا ۔ 

بی جے پی رہنما روی شنکر پرساد نے  وزیراعظم نریندر مودی  کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کا نام اب بھاگیہ نگر ہے جو ہم سب کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے  2020 میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے دوران ووٹروں سے پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی تاکہ حیدرآباد کو بھاگیہ نگر میں تبدیل کیا جا سکے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل انتہا پسند ہندو جماعت ’’آر ایس ایس‘‘ اور حکمراں جماعت بی جے پی کے مقامی قائدین بھی حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔اسی طرح مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی کہا تھا کہ جب ریاست میں بی جے پی اقتدار میں آئے گی تو چیف منسٹر کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حیدر آباد کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں