لاہور آکر شادی کرنے والی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ پر والد کا ردعمل سامنے آگیا

04:36 PM, 4 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی ،دعا زہرہ کے والد علی مہدی کاظمی نے کہا ہے کہ آج میڈیکل رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ میری بیٹی کی عمر 15 سال ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ میری بات کو نہیں سن رہے تھے آج ان کو بھی یقین آگیا ہوگا ۔

مہدی کاظمی نے میڈیکل رپورٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ظہیر کے ساتھ سیلفیاں لے رہے تھے اب وہ جیل میں جاکر اس کے ساتھ تصویریں اتروائیں ۔ 

مہدی کاظمی نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ سچ سامنے لے آئی ہے اور میں آج ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری بات کی حمایت کی اور میرا حوصلہ بڑھایا ۔ 

انہوں نے کہا کہ  کیس ابھی مزید آگے بھی جاری رہے گا لیکن انشاللہ اب کیس ہمارے لیے آسان ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ اور پنجاب کی اعلیٰ عدالتوں نے دعا زہرہ اور ظہیر کے نکاح کو جائز قرار دیا تھا اور دونوں کو بطور میاں بیوی زندگی گذارنے کی اجازت دی تھی تاہم عدالتوں کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ دعا زہرہ کی عمر کے تعین میں ان کے والدین متعلقہ فورمز سے رجوع کریں ۔ 

مزیدخبریں