دعا زہرا میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی

12:44 PM, 4 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: دعا زہرا میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی ، میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے یہ طے پایا کہ عمر 15 سے 17 سال بنتی ہے ۔

ڈاکٹرز کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ کے مطابق دعا کی عمر 15 سے 17 سال بنتی ہے ۔ جس میں دعا کے دانتوں کی عمر 13 سے 15 سال ہے جبکہ ہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال ہے ۔ حتمی رپورٹ پر چیئرمین سمیت 10 ممبران کے دستخط موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا کے والد کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عداالت نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ متعلقہ کیس ہمارے دائرہ کار میں نہیں ، میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے مناسب فورم سے رجوع کرسکتے ہیں ۔

مزیدخبریں