سی این جی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافے کا فیصلہ

11:11 PM, 4 Jul, 2021

کراچی: لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ایسوسی ایشن نے سی این جی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

سی این جی ایسوسی ایشن نے عوام نے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا۔ ایل این جی پر جی ایس ٹی میں اضافےسے سی این جی کی قیمت میں 18 روپے اضافے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سی این جی کی ایک کلو کی قیمت 109 روپے ہو جائے گی۔ 

خیال رہے کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی میں طلب کیا گیا تاس جس میں نئی قیمتوں کے تعین اور اسٹیشن چلانے یا نہ چلانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

تاجر ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تاکہ مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ 

ذرائع کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر ایل این جی پر جی ایس ٹی عائد کیا جائے گا تو وہ اسٹیشنز بند کر دیں گے۔

مزیدخبریں