منیلا : فلپائن میں فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے جن میں سے 3 عام شہری ہیں جبکہ 53 زخمی ہیں ان میں 4 عام شہری ہیں۔ 5 فوجی اہلکار ابھی تک لاپتا ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی جانب سے فراہم کردہ تازہ معلومات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی۔ ہے۔ فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ لاک ہیڈ سی 130 نامی طیارہ جس میں 96 فوجی سوار تھے کی لینڈنگ کے دوران خرابی ہوئی تھی ۔
واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصویروں میں صوبہ سولو کے پٹیکول کے مقام پر درختوں کے درمیان طیارے کے ملبے سے آگ اور دھواں نکلتے دیکھا گیا تھا جہاں فوج نے طویل عرصے تک باغیوں کا مقابلہ کیا تھا۔