وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، افغان تنازع کے سیاسی حل پر زور

09:50 PM, 4 Jul, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے افغان تنازع کے مذاکرات کے لئے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیہ وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے موجودہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  پاک ایران سرحد کے ساتھ سرحدی منڈیوں کا قیام ایک اہم اقدام ہے،سرحدی منڈیوں کے قیام سے دونوں ممالک کے عوام کو معاشی اور معاشرتی فوائد حاصل ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تازہ ترین پیشرفت کے بعد پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں کی طرف پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے۔پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران دونوں کے لئے سنگین خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔

دونوں رہنماوں نے افغان تنازع سیاسی تصفیے کی سہولت کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر ایران کی مستقل حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں