ملتان : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد لے جانے والے نجی طیارے نے ملتان ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔بلاول بھٹو نجی طیارے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد جا رہے تھے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث طیارے کو ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔ جہاز کی فنی خرابی کو چیک کیا جا رہا ہے۔
طیارے میں فنی خرابی کے باعث بلاول بھٹو سڑک کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔سید عبدالقادر گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے چئیرمین پی پی پی کو الوداع کہا۔