اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ایک بار پھر لاہور جوہر ٹاؤن میں ہونے والی گھناؤنے دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی اور مالی اعانت ہندوستان سے ہوئی ہے میں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی تھی کہ جوہر ٹاؤن ، لاہور دھماکے کی تحقیقات کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں ۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہامیں ثبوتوں کا جلد پتہ لگانے میں پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی کے محکمے کی مستعد اور تیز رفتاری کو سراہتا ہوں۔ ہماری تمام سول و ملٹی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہترین رابطے بھی قابل تعریف ہے۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1411679479286493184
کوآرڈینیشن کے نتیجے میں دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی رابطوں کی نشاندہی ہوئی ۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی بھارتی سرپرستی میں ہوئی۔ عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی کے خلاف اداروں کو متحرک کرنا ہوگا۔