طالبان نے ایک اور اہم ضلع کا کنٹرول سنبھال لیا

06:39 PM, 4 Jul, 2021

قندھار: افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سے طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ طالبان افغانستان کے اہم علاقوں کا کنٹرول واپس لے رہے ہیں۔ طالبان نے ضلع پنجوائی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ رات بھر سخت لڑائی کے بعد قندھار کے ضلع کا کنٹرول حاصل کیا۔ 

گورنر پنجوائی ہستی محمد کے مطابق طالبان نے ضلع پنجوائی کے پولیس ہیڈ کوارٹرز اور گورنر آفس کی عمارت پر قبضہ کرلیا۔ صوبائی کونسل کے صدر سعید جان نے طالبان کے ضلع پنجوائی کا کنٹرول سنبھالنے کی تصدیق کی ہے۔

مزیدخبریں