کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو بغیر سفارتی استثنیٰ امریکا نہیں جا سکتے۔ بلاول بھٹو کو اپنے ملک کے عوام کی قوت پر بھروسہ ہے اور بار بار ثابت ہوا ہے پیپلزپارٹی کو دھاندلی سے ہرایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کر کے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے اور جعلی اکاوَنٹس کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے جبکہ قوم کو بتایا جائےکہ 33 ارب روپے کہاں ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ امریکہ کے دورے کے لیے چند روز میں روانہ ہوں گے۔
گزشتہ دنوں بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے دورہ امریکہ کے دوران صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات طے نہیں۔