اسلام آباد میں کورونا نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کر دیا

05:03 PM, 4 Jul, 2021

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ سر اٹھانے لگے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کورونا کیسز کا گراف جاری کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر اقتدار میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گراف کے مطابق 1 جولائی کو اسلام آباد میں کورونا کے 73، 2 جولائی کو 66 جب کہ 3 جولائی 71 کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار 832 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1228 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 962,313 ہوگئی ہے جن میں سے 907,284 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 29افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں