سوات: پی ڈی ایم نے سوات کے گراسی گراؤنڈ میں میدان سجا لیا ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل 9 جماعتوں کے کارکن جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں۔ قائدین میں ابھی تک کوئی جلسہ گاہ نہیں پہنچا۔
نیو نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سوات میلہ لگالیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
جلسے کیلئے سوات کے مختلف علاقوں ، دیر ، چترال ، چارسدہ ، صوابی ، مردان سمیت دیگر اضلاع سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔
جلسہ میں پارٹی قائدین اور میڈیا کے لئے 2 اسٹیج سجائے گئے ہیں جب کہ شرکاء کے لئے 10 ہزار کرسیاں لگائی ہے، جلسہ گاہ میں جمعیت علماء اسلام کے 3 ہزار رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ جلسہ گاہ کے باہر 1600 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔