لاہور: فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کے لئے جھوٹ کا راگ الاپ رہے ہیں ۔
فواد چوہدری سمیت بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 4, 2021
جو حکومت تین سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اُس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں
اپنی ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری سمیت بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں ، جو حکومت تین سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اُس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں ۔
ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کے لئے جھوٹ کا راگ الاپ رہے ہیں سیاسی ابو کی ساکھ اتنی گر چکی ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کے دن رات کے جھوٹ سے بات بن نہیں رہی پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 4, 2021
ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ۔ آخری سانس لیتی حکومت کی سیاسی موت قریب ہے ، جھوٹے بیانات سے یہ نہیں بچ سکتی ۔
آخری سانس لیتی حکومت کی سیاسی موت قریب ہے ، جھوٹے بیانات سے یہ نہیں بچ سکتی
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 4, 2021
بھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوف زدہ ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں، کدھر جائیں؟
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سوات میں مریم اورنگزیب کی تفریح پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان سے کہا تھا کہ مہمانوں کا خیال بھی رکھیں لیکن ان پر نظر بھی رکھیں ۔
اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ امید ہے نون لیگ کی لیڈرشپ سوات میں اچھی تفریحی سہولتوں سے خوب لطف اندوز ہوئی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ ایک اچھی حکومت کے ثمرات سے ہر شہری فائدہ اٹھاتا ہے چاہے وہ حکومت کا مخالف ہی کیوں نہ ہو ۔