برطانوی ائر لائنز کا اداکارہ نادیہ جمیل سے ناروا سلوک

02:39 PM, 4 Jul, 2021

لاہور: کینسر سے شفایاب پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل سے برٹش ائر ویز کا ناروا سلوک۔پیر کے روز برطانوی ہائی کمشن شکایت کریں گی ۔ 

اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کی وجہ سے دوسال کے عرصے کے بعد پاکستان آنا تھا انہوں نے برٹش ائیر ویز کے ذریعے وطن واپسی کا پلان بنایا ۔ 

کینسر سے لڑائی میں فتح کے بعد پرعزم نادیہ جمیل جب برطانوی ائرلائنز کے ذریعے وطن پہنچیں تو ان کو ائر لائن کے نامناسب رویئے سے سخت دھچکہ لگا ۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  میں 6 بج کر 30 منٹ پر ائیرپورٹ پہنچ گئی تھی اور اب 11 بجے میں ائیرپورٹ پر تنہا ہوں، میں نے اسٹاف کو اپنی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا، میں مسلسل مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن سب نے نظرانداز کیا، مجھے وہیل چئیر سے اتارنے کے بعد کم از کم مدد کر دیتے۔

 نادیہ نے بھیگی آنکھوں سے ویڈیو میں کہا کہ میری وہیل چیئر میں پہیے موجود نا ہونے کے باعث میں اسے خود سے نہیں دھکیل سکتی تھی، یہاں میری مدد کے لیے کوئی نہیں ہے، وہ سب مجھے چھوڑ کر جا چکے ہیں، اب میں کوشش کر رہی ہوں کہ کسی طرح اٹھوں اور اپنا سامان ٹرالی میں رکھ سکوں۔ 

اداکارہ نے کہا کہ مجھے خود سے باہر جانا ہوگا اور اپنے لیے کوئی ٹیکسی ڈھونڈنی پڑے گی، پیر کو میں پاکستان ہائی کمیشن کے دفتر جاؤں گی۔

نادیہ کی پوسٹ پر کئی صارفین نے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے حق میں آواز اٹھائی۔ سینیئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ جو کچھ نادیہ جمیل کے ساتھ ہوا وہ قابلِ قبول نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں