کشمیریوں پر زندگی کا دائرہ تنگ کرنے کے لئے مودی سرکار کا نیا پلان

02:00 PM, 4 Jul, 2021

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کا مودی سرکار کا نیا حربہ ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور غیر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے خواتین فوجیوں کو وادی میں تعینات کردیا ہے۔

آسام رائفلز سے تعلق رکھنے والی خواتین فوجیوں کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں تعینات کیا گیا ہے، ان کی تعیناتی موبائل چیک پوسٹوں پر کی گئی ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواتین اہلکار نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران بھارتی فورسز کی مدد کرینگی، ساتھ ہی خواتین فوجیوں کو  منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کا کام بھی سونپ دیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس غیر قانونی اقدام کا مقصد وادی میں جعلی سرچ آپریشن کے دوران خواتین کی جانب سے شدید مزاحمت کو روکنا ہے۔ 

 واضح رہے کہ بھارتی قابض افواج عرصہ دراز سے مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کو شہید کرتی چلی آرہی ہے، ان نام نہاد اور جعلی آپریشن کے دوران کشمیری خواتین سراپا احتجاج رہی ہیں۔

مزیدخبریں