نیو یارک : کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر 3 دن بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ۔ علاقہ مکینوں نے جان بچانے کیلئے نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق اس وقت صوبہ ' برٹس کو لمبیا ' میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے آگ 172 مقامات پر لگی ہوئی ہے ۔ کینیڈین حکام کے مطابق آگ مزید رقبے پر پھیلتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ارد گرد کے رہائشی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات دے دیے گئے ہیں ۔
بڑے پیمانے پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
خیال رہے کہ برٹش کولمبیا کے لٹن گاؤن میں جنگل کی آگ نے سب کچھ جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے ، وینکوور سے 153 کلو میٹر شمال مشرق میں آگ کے شعلے اس قدر تیزی سے پھیلے کہ انتظامیہ کو علاقہ خالی کرانے کے احکامات جاری کرنے کی مہلت بھی نہ مل سکی ۔
جنگل کی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی متعدد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ۔ بے گھر ہونے والوں کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کیلئے "لٹن چلا گیا" کے نام سے باقاعدہ ایک مہم بھی شروع کر دی گئی ہے ۔