پاکستان کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی، دو ویسٹ انڈین خواتین کرکٹرز بیہوش  

Second T20 against Pakistan, two West Indian women cricketers fainted
کیپشن: فائل فوٹو

انٹیگا: پاکستان اور ویسٹ انڈی کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کی دو کھلاڑی بیہوش ہوگئیں، جنھیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ گزشتہ روز انٹیگا میں کھیلے گئے دوسرے ون ٹی ٹونٹی میچ کے دوران پیش آیا۔ پاکستانی ویمن ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ شدید حسب اور گرمی کے باعث میزبان ٹیم کی دو کھلاڑی میدان میں بہیوش ہو گئیں، جنھیں فوری طور اپر ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چیڈین نیشن اور چنیل ہنری اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں، تاہم ان کی حاکت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز دونوں کھلاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

چیڈین نیشن اور چنیل ہنری کے بے ہوش ہونے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے دو متبادل کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا۔

ویسٹ انڈین ٹیم کے ہیڈ کوچ کورٹنی واش نے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔

قومی ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے بھی میزبان ٹیم کی دونوں کھلاڑیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں چیڈین نیشن اور چنیل ہنری کیساتھ ہیں، دعا ہے کہ دونوں کھلاڑی جلد صحتیاب ہو کر میدان میں اتریں۔

جویریہ خان کا کہنا تھا کہ ہم ویسٹ انڈین ٹیم کو داد دیتے ہیں جنہوں نے اس واقعے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور فتح اپنے نام کی۔

کرک انفو کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹیگا میں کھیلا گیا سیریز کا یہ دوسرا میچ تھا جو خراب موسم سے متاثر ہوا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔