کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر ہنگامہ آرائی کا معاملہ ، حکومتی وفد اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تھانے کے باہر جاری احتجاج ختم کر دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی حزب اختلاف ارکان کیخلاف مقدمہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ بجٹ اجلاس کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے پر حکومت کی جانب سے 17 ارکان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ملک اسکندر ایڈووکیٹ کہتے ہیں ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ پورا ہوگیا ، دیگر مطالبات 6 جولائی کو اسمبلی میں پیش کریں گے ۔