اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اب نئی ساز باز کرنے واشنگٹن جا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے امریکا سے کہا absolutely not اس پر بلاول بھٹو کہنے جا رہے ہیں why not۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے امریکا کو اڈے دیے
معاون خصوصی شہباز گل کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنا "سی وی " لے کر نوکری کیلئے امریکا جا رہے ہیں، ان کی سیاسی فلم "میں ہوں ناں " کی وہاں شوٹنگ ہونے والی ہے۔
ان کا کہنا تھ کہ واشنگٹن جا کر بلاول بھٹو امریکا سے کہیں گے ہمیں نوکری دیں، ہم تیار ہیں۔ امریکا سے ساز باز اپنا مال بچانے کیلئے کی گئی تھی۔ امریکا کو اڈے دینے والے یہی لوگ تھے۔
کیا بلاول اپنے والد کی طرح اقتدار کی اگلی باری لینے واشنگٹن پہنچ رہے ہیں؟ کیا عرضی یہ ہے کہ اگر آپ ہمیں حکومت میں لائیں تو بھلے اڈے مانگیں یا ڈرون اٹیک کریں،ہم آپ سے نہیں پوچھیں گے،بس بدلے میں واشنگٹن ہمیں آشرواد دے؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 3, 2021
مگر بلاول کو شاید پتہ نہیں کہ وقت،دنیا اور پاکستان اب بدل چکا!
انہوں نے کہا کہ امریکا سے ڈیل کے نتیجے میں پیپلز پارٹی میں 40 ڈرون حملے ہوئے۔ پیپلز پارٹی نے سابق امریکی وزیر خارجہ کی کتاب کو چیلنج نہیں کیا، اب آئندہ ایسا نہیں ہوگا، انہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اس پرچی چیئرمین کو بغیر کوئی کام کئے پارٹی کی قیادت سونپ دی گئی۔ ہم ارض پاک کو کسی غیر کو بھی اپنے مقصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔