میسی نے سپینش فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

02:26 PM, 4 Jul, 2020

بار سلونا :مشہور فٹبالر لائنل میسی نے سپینش فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق میسی نے کلب انتظامیہ کے ساتھ نئے معاہدے پر بات چیت بھی روک دی اور کلب چھوڑنے کی وجہ کلب کے اندرونی جھگڑے ہیں۔میسی کلب کے ساتھ مزید معاہدہ قائم رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے جبکہ انہوں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز 2005 میں اسی کلب سے کیا تھا۔

میسی نے بارسلونا کو لالیگا لیگ میں 10 مرتبہ چمپئن بنوایا، بارسلونا نے 4 مرتبہ یوئیفا چمپئن شپ جیتی اور 6 مرتبہ کوپا ڈیل رے میں فتح مقدر بنی۔دوبارہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں میسی اگلے سال کلب سے علیحدگی اختیار کرلیں گے جب کہ وہ 2018 سے کلب ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔

میسی کا تعلق ارجنٹائن سے ہے اور وہ اپنے ملک کی فٹبال ٹیم کی بھی قیادت کرتے ہیں۔ دوسری جانب میسی کے کلب چھوڑنے کے بعد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ یا تو وہ کوئی انگلش کلب جوائن کریں گے یا پھر اپنے آبائی شہر واپس چلے جائیں گے۔

مزیدخبریں