ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرنا چاہیے ‘ نیلم منیر

11:03 AM, 4 Jul, 2020

لاہور: خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے اسے لڑائی جھگڑوں اورالجھنوں میں نہیں گزارنا چاہیے ، اگر کوئی مجھ سے حسد کرتا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں لیکن میں کسی سے حسد نہیں کرتی بلکہ دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہوتی ہوں ۔

نیلم منیر نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جاتے ہیں اور پھر اس تعلق کو ہی ختم کر لیتے ہیں جسے میں اچھا نہیں سمجھتی ۔

ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرنا چاہیے کیونکہ خدا کی ذات کو یہ بہت پسند ہے ۔ نیلم منیر نے کہا کہ اپنے مستقبل کےلئے ہمیشہ مثبت سوچ رکھتی ہوں اور خدا کی ذات کی طرف سے بھی اچھا ہی ہوتا ہے ، میں تمام دوستوں اور پرستاروں سے کہوں گی کہ ہمیشہ مثبت اور اچھا سوچا کریں ۔

مایوسی اور نا امیدی کو اپنے دماغ اور دل میں جگہ نہ بنانے دیں کیونکہ اس سے انسان کے حوصلے ٹوٹتے ہیں۔

مزیدخبریں