امریکا نے پاکستان کو 100 وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے

12:08 AM, 4 Jul, 2020

اسلام آباد: امریکا نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں مدد کیلئے پاکستان کو 100 وینٹی لیٹرز فراہم کئے ہیں۔ یہ وینٹی لیٹر امریکا کے ڈپٹی قونصل جنرل جیک Hillmeyer نے جمعہ کے روز کراچی میں ہنگامی امدادی ادارے کے ممبر آپریشنر بریگیڈئیر وسیم الدین کے حوالے کئے۔

جیک Hillmeyer نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ کوروناوائرس کے خلاف پاکستان کے اقدامات میں اس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ ڈالر مالیت کے ان وینٹی لیٹرز کا عطیہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔

بریگیڈئیر وسیم الدین نے کہا کہ یہ امریکی ساختہ وینٹی لیٹر پاکستانی مریضوں کے علاج معالجے میں نہایت معاون ثابت ہوںگے۔

مزیدخبریں