پاکستان مخالف بینرز لہرانے ، شائقین پر تشدد کیخلاف شاہ محمود قریشی کے برطانوی ہائی کمشنر سے تحفظات

10:08 PM, 4 Jul, 2019

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران پاکستان کیخلاف بینرز لہرائے جانے اور پاکستانی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف برطانوی ہائی کمشنرز سے تحفظات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور اس موقع پر ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں پاکستان کیخلاف بینرز لہرائے جانے اور پاکستانی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا .

شاہ محمود قریشی نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ تشدد کرنے والے افغان شائقین کے خلاف سخت ایکشن لیں ، اس کے علاوہ پاکستان مخالف بینرز لہرانے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے برطانوی شہزادہ ولیم سن اور شہزادی کیٹ کے آئندہ ماہ ممکنہ دورہ پاکستان پر بھی خوشی کا اظہار کیا ، انھوں نے کہا کہ پاکستان مہمان نواز ملک ہے ، رائل فیملی کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہیں گے ۔

مزیدخبریں