وزیراعظم عمران خان کیلئے منشیات حلال ، رانا ثنا اللہ کیلئے حرام ہیں : بلاول بھٹو زرداری

07:31 PM, 4 Jul, 2019

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے دور میں قبائلی علاقوں کے بجٹ میں 500فیصد اضافہ کیا گیا ، مہمند کے کارکنوں سے ہمارا برسوں سے تعلق ہے ، ہم نے جانیں دے کر عوام کے حقوق حاصل کیے ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہمند میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا ، ہزاروں قربانیوں کی وجہ سے ہم نے جمہوریت حاصل کی.

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے منشیات حلال ہیں جبکہ رانا ثنا اللہ کے لیے منشیات حرام ہیں ، بے نظیر بھٹو دو آمروں سے ٹکرائیں ، پی ٹی آئی حکومت نے غریبوں کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے ،6جولائی کو شمالی وزیرستان بھی جاﺅں گا ،۔

مزیدخبریں