گوادر میں ایئر پورٹ، ریلوے اور شاہراہوں کے باہم مربوط نظام کی منصوبہ بندی اولین ترجیح ہے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ

گوادر میں ایئر پورٹ، ریلوے اور شاہراہوں کے باہم مربوط نظام کی منصوبہ بندی اولین ترجیح ہے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ


اسلام آباد :سی پیک کے منصوبے میں گوادر کے عوام پہلی ترجیح ہیں، انہیں بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سی پیک سیکرٹریٹ کے مطابق گوادر کا نیا ماسٹر پلان بلوچستان اور بالخصوص گوادر کے عوام اور سی پیک کی ضروریات کے عین مطابق تشکیل دیا جا رہا ہے،ان کے مقابلے میں بہترین پورٹ بنانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اور تحقیق کی گئی ہے، جبکہ گوادر میں ایئر پورٹ، ریلوے اور شاہراہوں کے باہم مربوط نظام کی منصوبہ بندی اولین ترجیح ہے۔ شہر کے ماسٹر پلان کی تیاری سے قبل گوادر میں نجی شعبے میں بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔