لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے 3 سال بعد خاموشی توڑنے اور تہلکہ خیز انکشافات کا عندیہ دے دیا۔ماروی میمن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عزت سے سچ بتا کر معافی مانگنے میں مسئلہ ہے تو پھر بے عزتی ہی آپ کا مقدر ہے۔ اب تین سال ہونے والے ہیں لیکن اب میرے خیال سے اس میں ایک دن بھی تاخیر کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔
ماروی میمن نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ تب تک کے لئے میری یہ آخری ٹویٹ ہے۔ میں انتظار کروں گی اور پھر جو ہونا ہے ہو جائے۔ ماروی میمن نے لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ثبوت پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔