تحریک انصاف کی 21 رکنی کور کمیٹی قائم

10:21 AM, 4 Jul, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پاکستان تحریک انصاف کی 21 رکنی کور کمیٹی قائم کر دی گئی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی سربراہی عمران خان کریں گے جب کہ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کور کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

کور کمیٹی کے ارکان میں عبدالعلیم خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں مزاری، ارشد داد، بابر اعوان، فواد چوہدری، غلام سرور خان، محمود خان، عاطف خان، محمد میاں سومرو اور مراد سعید کمیٹی میں شامل ہیں۔

نعیم الحق، پرویز خٹک، قاسم خان سوری، سیف اللہ نیازی، عثمان بزدار، یار محمد رند، شفقت محمود، سید علی حیدر زیدی اور سید شبلی فراز بھی کور کمیٹی کی رکنیت کے لیے نامزد ہیں۔

مزیدخبریں