لاہور:پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا انتخابی منشور کل بروز جمعرات پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کا انتخابی منشور پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) کے انتخابی منشورمیں ملک کو درپیش چیلنجز ، تعمیر و ترقی اور انفراسٹر اکچر کی بنیاد پر نکات ترتیب دئیے گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق اپنا فیصلہ چند روز کیلئے موخر کر دے: نواز شریف
منشورمیں کراچی، بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے پر بھی لائحہ عمل دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منشور میں بجلی ، تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے بھی نکات شامل کئے گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے کسی پیر کی مریدی کریں: شہباز شریف
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں