سپریم کورٹ نےدیامیر بھاشا،مہمند ڈیم کی فوری تعمیرکاحکم دیدیا

07:00 PM, 4 Jul, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نےدیامیر بھاشا ڈیم اورمہمند ڈیم کی فوری تعمیرکاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نےڈیموں کی تعمیرسےمتعلق مختصرفیصلہ سناتے ہوئے دیامیر بھاشا ڈیم اورمہمند ڈیم کی فوری تعمیرکاحکم دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ڈیم بنانا عدالت کا نہیں حکومت کا کام ہے: بلاول بھٹو زرداری
 
  چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریماکس میں کہا کہ پانی ملک اورعوام کی بقاکیلئےضروری ہے، اسلیے اس کو محفوظ کیا جانے چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کوپانی کی قلت کاسامنا ہے، پانی کامسئلہ حل نہ ہوا توبحران شدیدہوجائےگا،ڈیموں کی تعمیرمیں قوم کومددکرناہوگی، ڈیمزکی تعمیرکیلئے عالمی مالیاتی ادارے بھی تعاون کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہسب کا اتفاق ہو تو کالا باغ ڈیم بھی بن سکتا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگا دی
   

واضح رہے کہ آج نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب  کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈیم بنانا عدالت کا نہیں حکومت کا کام ہے، الیکشن کے وقت سب کو پانی یاد آرہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں