فلم سنجو نے سلمان خان کی ریس 3 کی بھی چھٹی کرادی

04:44 PM, 4 Jul, 2018

لاہور: بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر بنی فلم سنجو کی ریلیز کے بعد عیدالفطر پرکھڑکی توڑکاروبار کے دعوے کرنے والی پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی ریس 3 کی بھی چھٹی ہوگئی۔ملک کے بیشتر سینما گھروں نے تمام شو سنجو کے نام کر دیے ہیں جبکہ کچھ سینما گھروں نے ابتدائی شو ریس 3 اور دیگر فلموں کو دیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کینسر کا شکار ہو گئیں
  

لاہور ، کراچی ، فیصل آباد، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں سنجو کو دیکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب ملک کے بہت سے جدید سینما گھروں میں فلم کی ایڈوانس بکنگ کی وجہ سے آئندہ 2 روز تک ٹکٹ دستیاب نہیں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نہیں پتہ کہ فہد مصطفی مجھے باجی کیوں پکارتے ہیں،ماہرہ
   

سنجیدہ فلمی حلقوں نے سنجو کی کامیابی کی بڑی وجہ ان حقائق کو قرار دیا ہے جو سنجے دت کی زندگی سے جڑے ہیں۔ کہنے کو تو یہ سنجے دت کی کہانی ہے لیکن بھارتی سینما کی مقبول اداکارہ نرگس اور سنیل دت کے کرداروں کو بھی بخوبی پیش کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں