راولپنڈی: نیب نے تحریک انصاف سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی کےخلاف ریفرنس تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں تحریک انصاف سندھ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی کے خلاف کیس ہے جس میں ریفرنس بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں لیاقت جتوئی پر متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیرقانونی تعیناتیوں کا الزام ہے جب کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی اس کیس میں نامزد ہیں۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے نیب ریفرنس پر گرفتاری سے بچنے کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے تاہم نیب 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں لیاقت جتوئی کی ضمانت کی مخالفت کرے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں