نہیں پتہ کہ فہد مصطفی مجھے باجی کیوں پکارتے ہیں،ماہرہ

12:20 PM, 4 Jul, 2018

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کو پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر اسٹار فہد مصطفی ہیں، لیکن آپ نے اب تک ان کے ساتھ کام کیوں کام نہیں کیا؟

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو  دیتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جس طرح میری دوسروں سے دوستی ہے ویسی فہد سے نہیں ہے، ہم بہت زیادہ مل چکے ہیں اور نہ ہی اب تک ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا ہے'۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن جس وقت ہمیں کچھ پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی تھی، ا±س وقت میرے پاس وقت نہیں تھا اور فہد بھی تیار نہیں تھے۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آخر فہد مصطفی انہیں ”باجی“ کیوں کہتے ہیں؟جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ”یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ کہ وہ باجی کیوں پکارتے ہیں، جب ملوں گی تو ان سے پوچھوں گی۔ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ فہد اور وہ ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں اور وہ انہیں بطور اداکار بہت پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ انڈسٹری اور اس کے لوگوں کو بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ماہرہ کی فلم 'سات دن محبت اِن' کی ریلیز پر بھی فہد نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں