پنجاب میں بارش کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 8 افراد جاں بحق

10:39 AM, 4 Jul, 2018

لاہور: لاہور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ نشیبی علاقوں میں پانی تاحال جمع ہے جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے تاہم کئی علاقوں میں بجلی تاحال منقطع ہے۔ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں8افراد  چل بسے.

شاد باغ، بادامی باغ، لکشمی، بھاٹی، فیروزپور روڈ، جی پی او چوک، اچھرہ، شاہدرہ، اسلام پورہ، گڑھی شاہو، محمد نگر، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دفاتر میں حاضری آج بھی معمول سے کم۔ سرکاری اسپتالوں کے وارڈز میں پانی جمع ہو گیا اور جناح اسپتال کے لیبر روم کی دیواریں ٹپک پڑیں۔

مزید پڑھیں: زینب کے ورثاء اسکی لاش لے کر وطن واپس پہنچ گئے

خانیوال کے نواحی علاقے غوث پور قریشیاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ چنیوٹ روڈ اڈہ شبیر آباد کے قریب مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی چھت کے ملبے تلے دب گئے۔ فیصل آباد میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں