میرٹھ: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور کو جعلی ڈگری کی بنا پر ڈی ایس پی کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہرمنپریت کور بھارتی ویمنز ٹی 20 ٹیم کی کپتان ہیں، انھیں گزشتہ برس انگلینڈ میں ٹیم کی ورلڈ کپ فائنل میں رسائی پر پنجاب پولیس نے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ کا عہدہ دیا تھا، جس پر محکمہ جاتی کارروائی کے تحت گریجویشن کی ڈگری جب میرٹھ کی چوہدری چرن سنگھ یونیورسٹی میں بھیجی گئی تو انکشاف ہوا کہ وہ جعلی ہے۔
بعد ازاں بھارتی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہرمن پریت کور نے جو تعلیمی دستاویزات جمع کروائیں وہ درست نہیں تاہم وہ تعلیمی قابلیت میں کمی کی بنا پر ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتیں۔ یاد رہے کہ ہرمنپریت کو بھارت کا ایک اہم سویلین ایوارڈ ارجنا گذشتہ برس مل چکا ہے۔